26 جون ، 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ کمیشن کی رپورٹ بھی کالعدم قرار دے دی۔
عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
شیریں مزاری کو 21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا تھا۔