Time 26 جون ، 2024
پاکستان

حنیف عباسی نے امریکی ایوان نمائندگان سے منظور قرارداد کو فوج کیخلاف پراپیگنڈا قرار دے دیا

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے امریکی ایوان نمائندگان سے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کیلئے منظور کردہ قرارداد کو فوج کے خلاف پروپیگنڈا اور صہیونی سازش قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا اور صہیونی سازش ہے جسے مکمل  نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  قرارداد کے لیے کانگریس میں لابنگ کرنے کے لیے عمران خان کے کزن جاوید برکی، شہباز گل اور ڈاکٹر محمد  آصف نے  لاکھوں ڈالر خرچ کیے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ  اس قرارداد کے پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے امریکا میں کرکٹ میچ کے دوران جہاز اڑایا۔

یاد رہے امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد پاس کی ہے جس میں  پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :