Time 27 جون ، 2024
صحت و سائنس

ناک کے اندر بڑھے ہوئے بالوں کو نوچ کر نکالنے کے نقصانات جانتے ہیں؟

ناک کے اندر بڑھے ہوئے بالوں کو نوچ کر نکالنے کے نقصانات جانتے ہیں؟
فوٹو فائل

ناک کے بڑھے ہوئے بال یقیناً ہر کسی کے لیے پریشانی کا باعث ہوتے ہیں جو ناصرف دیکھنے میں برے نظر  آتے ہیں بلکہ اس سے شخصیت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آپ نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہوگا جو اکثر ناک کے اندر کے بڑھے ہوئے بالوں کو ہاتھ سے کھینچ کر یا نوچ کر توڑ رہے ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناک سے نوچ کر یا ٹوئزر کی مدد سے کھینچ کر بال توڑنا صحت کے لیے کتنا نقصاندہ ہو سکتا ہے۔

بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ ناک کے بال انسانی صحت کیلئے بہت ہی فائدہ مند ہوتے ہیں، ناک کے بال ناصرف ہوا کو صاف کرکے جسم کے اندر داخل ہونے کے لیے فلٹر کا کام کرتے ہیں بلکہ دھول مٹی اور بیماریوں کا باعث بننے والے جراثیم کو بھی جسم کے اندر  براہ راست داخل ہونے سے روکتے ہیں۔

انسان کی عمر کے ساتھ اس کے ناک کے بال بھی بڑھتے رہتے ہیں لیکن ماہرین ان بڑھتے بالوں کو ٹوئزر کی مدد سے نوچنے یا کھینچنے کے بجائے ہلکا سا کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ناک کے اندرونی بال چھوٹے بھی ہو جائیں اور ان کا فائدہ بھی برقرار رہے۔

ناک کے اندر بڑھے ہوئے بالوں کو نوچ کر نکالنے کے نقصانات جانتے ہیں؟
فوٹو فائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوئزر سے بال نوچنے، ویکسنگ کرنے یا ٹریمر سے مکمل بال کاٹنے سے آپ کے نتھنوں کے اندرونی حصے میں انفیکشن ہو سکتا ہے اس لیے ناک کے اندرونی حصے کے بڑھے ہوئے بال کاٹنے کے لیے مخصوص قسم کا ٹریمر استعمال کریں۔

اگر آپ بھی ایسی حرکت کرتے ہیں تو خبردار رہیں کیونکہ اس طرح کرنے سے آپ کو طبی مسائل کا سامنا کرتے ہوئے ڈاکٹر کے پاس بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :