Time 27 جون ، 2024
پاکستان

کراچی: سپرہائی وے، سرجانی ٹاؤن سمیت شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش

کراچی: سپرہائی وے، سرجانی ٹاؤن  سمیت شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ہے__فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے علاقے سپرہائی وے، گڈاپ اور  اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، واٹر پمپ اور نارتھ کراچی میں بھی طوفانی بارش ہورہی ہے جب کہ گلستان جوہراورگلشن اقبال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مضافات اور  چند مقامات پر آج  دوپہریاشام میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم سمندری ہواؤں کے بند ہونے اور نمی کے باعث درجہ حرارت 47 ڈگری تک محسوس کیا جا رہا ہے۔

نجی موسمیاتی ادارے کے مطابق آج سے جمعہ کی رات کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی اور دیگر علاقوں میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں، اس کے علاوہ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، نوشہروفیروز، دادو،  حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کے معمولی امکانات ہیں۔

موسمیاتی ادارے کا کہنا ہےکہ کراچی کے مضافات سمیت شہرکےچند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے، کہیں ہلکی اورکہیں معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :