Time 27 جون ، 2024
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست، افغان کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا

ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست، افغان کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا
جس طرح سے تمام کھلاڑیوں نے مقابلہ کیا مجھے ان پر فخر ہے: راشد خان۔ فوٹو فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا۔

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والی افغان کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

افغانستان کی بیٹنگ لائن اپ جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، صرف عظمت اللہ ززئی 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سیمی فائنل میں افغانستان کی جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد اب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

راشد خان نے لکھا کہ ہم اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈک کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے اور مجھے پوری ٹیم پر فخر ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست، افغان کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا ہم اپنے سفر کا آغاز یہیں سے کریں گے اور اگلی مرتبہ اس سے بھی زیادہ مضبوطی سے کم بیک کریں گے۔

راشد خان نے ٹیم کی سپورٹ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے میچ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

مزید خبریں :