27 جون ، 2024
تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف عدت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسیران رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی اور ہر جگہ مظاہرے کریں گے۔
خیال رہے کہ عدت میں نکاح کیس میں سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردی ہیں، اس کیس میں دونوں کو 7،7 قید کی سزا سنائی گئی ہے۔