کھیل

جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا ریکارڈ بنالیا

جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا ریکارڈ بنالیا
فوٹو: فائل

جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔

اینرخ نوکیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 100 ڈاٹ بالز کرانے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں، نوکیا ورلڈ کپ 2024 میں اب تک 102 ڈاٹ بالز کرا چکے ہیں۔

جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے ورلڈ کپ 2024 کے دوران اپنے 8 میچز میں 186 گیندیں کرائیں، صرف 7 چھکے اور 11 چوکے دیے۔

جنوبی افریقا کے ہی مارکو یانسن نے اس ایڈیشن میں 96 ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022 ورلڈ کپ میں 93 ڈاٹ بالز کرائی تھیں۔

اس ایڈیشن میں افغانستان کے نوین الحق اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 90، 90 ڈاٹ بالز کرائیں۔

مزید خبریں :