Time 28 جون ، 2024
کاروبار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی
مسلح افواج کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا: اعلامیہ ای سی سی۔ فوٹو فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے یکم جولائی 2024 سے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کی منظوری دی ہے، مسلح افواج کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

ای سی سی نے یونیورسل سروس فنڈ کو 11 ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز واپس کرنے کی  منظوری دی ہے جبکہ وزارت ریلوے کے زیر التوا واجبات کیلئے بھی 2 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آر کے غیرملکی منصوبوں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 4 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کر لیے جبکہ وزارت منصوبہ بندی کیلئے ساتویں مردم شماری کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 7 ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 12.1 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ ملٹری اکاؤنٹس اور اے جی پی آر کی پینشن ادائیگی کیلئے 8 ارب 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

مزید خبریں :