فیکٹ چیک: ویڈیو میں غیر ملکی سڑکوں کو نواز شریف کے ادوار کی تعمیر کردہ دکھایا گیا

ویڈیو میں دکھائی جانے والی سڑکیں حقیقت میں چین میں واقع ہیں

فیس بک پر لاکھوں کی تعداد میں دیکھے جانے والے ایک ویڈیو کلپ میں نواز شریف کے بطور وزیراعظم پاکستان(1990-1993,1997-1999اور 2013-2017) کے دوران کئی سڑکوں کی تعمیر کو ان کے ادوار سے منسوب کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھائی جانے والی سڑکیں حقیقت میں چین میں واقع ہیں۔

دعویٰ

2 جون کو ایک فیس بک صارف نے 39 سیکنڈ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں نواز شریف کی تقاریر کے کلپس موجود تھے۔ اس کو مختلف سڑکوں اور راستوں کی فوٹیج کے ساتھ جوڑ کر اس طرح سے دکھایا گیا ہے کہ جیسے یہ انفراسٹرکچر نواز شریف کے دور حکومت میں بنایا گیا تھا

اس ویڈیو کو ابھی تک 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد دفعہ دیکھا، 5 ہزار 500 سے زائد بار شیئر اور 6 ہزار 700 سے زائد مرتبہ لائک کیا گیا ہے۔

حقیقت

تحقیقات کرنے پر جیو فیکٹ چیک کو پتہ چلاکہ ویڈیو میں دیکھائی گئی چاروں سڑکیں پاکستان سے باہر واقع ہیں۔

ویڈیو کی جامع کی ورڈ اور ریورس امیج سرچ سے یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو میں نظر آنے والی پہلی سڑک درحقیقت جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں واقع Yaxi ایکسپریس وے ہے۔

فیکٹ چیک: ویڈیو میں غیر ملکی سڑکوں کو نواز شریف کے ادوار کی تعمیر کردہ دکھایا گیا

چین میں واقع اس ایکسپریس وے کی فوٹیج یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

مونتاج میں دوسری فوٹیج سیچوان صوبے میں ہی Jinkou Grand Canyon کی ہے، درحقیقت Jinkou Grand Canyon کی فوٹیج یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

فیکٹ چیک: ویڈیو میں غیر ملکی سڑکوں کو نواز شریف کے ادوار کی تعمیر کردہ دکھایا گیا

 آن لائن ویڈیو میں نظر آنے والی تیسری سڑک چین کے ہینان صوبے کی ہے۔

اصلی سڑک کی فوٹیج یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

فیکٹ چیک: ویڈیو میں غیر ملکی سڑکوں کو نواز شریف کے ادوار کی تعمیر کردہ دکھایا گیا

مبینہ ویڈیو میں دیکھائی گئی چوتھی سڑک بھارت کی ایک ہائی وے کی ہے۔ جیو فیکٹ چیک آزادانہ طور پر اس کے اصل مقام کی تصدیق نہیں کر سکا۔

فیکٹ چیک: ویڈیو میں غیر ملکی سڑکوں کو نواز شریف کے ادوار کی تعمیر کردہ دکھایا گیا

ہمیں@GeoFactCheck پر فالو کریں۔ اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔