Time 29 جون ، 2024
جرائم

جائیداد کاتنازعہ، حیدرآباد میں بھتیجی اور بھابھی کو دیوار میں چُنوا دیا گیا

حیدرآباد میں جائیداد کے تنازعے پر سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چچا نے بھتیجی اور اپنی بھابھی کو کو دیوار میں چنوا دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا، خاتون کے دیور اور اس کے بچوں نے مشتعل ہوکر کمرے کی دیوار چنوادی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 5 میں پیش آیا جہاں ماں اور بیٹی کو گزشتہ روز کمرے کے میں قید کرکے دروازے کے باہر دیوار چنوادی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پڑوسی کی اطلاع پر کارروائی کرکے دیوار توڑ کر دونوں خواتین کو بازیاب کروایا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر کی ملکیت کے تنازعے پر خاتون اور اس کے دیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر دیور اور اس کے بچوں نے خاتون اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے باہر دیوار چنوادی تھی تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔

پولیس کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :