Time 01 جولائی ، 2024
دنیا

فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل
فوٹو: فائل

فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کی 577 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے، پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ووٹنگ ٹرن آؤٹ 69 فیصد سے زیادہ رہا، پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے ایگزٹ پول کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے، بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 28.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور صدر میکرون کی جماعت 20.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو فتح ملی تھی جس کے بعد صدر میکرون نے فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :