01 جولائی ، 2024
کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ معمول بن گیا۔
ایف سی ایریا میں بھی بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔
لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک دفتر کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا۔
مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک آفس کی دیواروں پر چاکنگ بھی کی۔