01 جولائی ، 2024
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وفاقی بجٹ پر اعتراض داغ دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا اور آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا شہر سیالکوٹ ایکسپورٹ کامرکز ہے، ایکسپورٹرز پر جو ٹیکس لگایا گيا ہے اس سے ایف بی آر کی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہوگا۔
خیال رہے کہ یکم جولائی سے نئے مالی سال کا آغاز ہوگیا ہے اور قومی اسمبلی سے منظور بجٹ بھی نافذ العمل ہوگیا۔