02 جولائی ، 2024
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں، امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا ہے کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے۔