Time 02 جولائی ، 2024
صحت و سائنس

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ادویات اور اسٹاف کی کمی کا سامنا

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ادویات اور اسٹاف کی کمی کا سامنا
اسپتال میں روزانہ اوسطاً 1100 مریض آتے ہیں، سیکڑوں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف 50 فیصد عملہ ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں ادویات اور اسٹاف کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں روزانہ اوسطاً 1100 مریض آتے ہیں، سیکڑوں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف 50 فیصد عملہ ہے جب کہ اسپتال میں جان بچانے والی ادویات اور دیگر دواؤں کی قلت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال ادویات کیلئے صرف 8 لاکھ 98 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، اسپتال میں ریزیڈنٹ میڈیکل افسرکی 154 آسامیاں ہیں جن میں سے 65 خالی ہیں جب کہ 200 نرسز کی آسامیوں پر صرف 93 نرسز ہیں۔

اسی حوالے سے ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اسپتال میں اسٹاف کی کمی اور ادویات کی قلت کئی سال سے ہے، اسپتال میں 2012 سے بھرتیاں نہیں ہوئیں جب کہ اسپتال کی ادویات کیلئے 19 کروڑ روپے سے زائد کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :