Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
قصر ملت میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  وفد کے ہمراہ تاجکستان کے 2 روزہ دورے پردوشنبے پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ شامل ہیں۔

دوشنبے  کے ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ اور تاجک وزرا نے وزیراعظم کا استقبال کیا، ائیرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف سے تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف  دوشنبے میں وسط ایشیا کی تاریخ شخصیت اور تاجکستان کے قومی ہیرو اسماعیل سامانی کی یادگار پر بھی گئے اور  گلدستہ رکھا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف قصر ملت پہنچے جہاں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ان کا استقبال کیا۔

قصر ملت میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی اور تاجکستان کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔

مزید خبریں :