Time 02 جولائی ، 2024
پاکستان

جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات: محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کی ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئی

جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات: محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کی ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئی
لنک ڈاؤن ہونے کے باوجود ویب سائٹ ڈیٹا میں ردوبدل ہوسکتا ہے: آئی ٹی ماہرین— فوٹو:فائل

مبینہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات کے دوران خیبرپختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوگیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی آفیشل ویب سائٹ گزشتہ دو روز سے ڈاؤن ہے جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے لائسنسز کی آن لائن تصدیق نہیں ہوسکتی۔ جعلی لائسنس تصدیق کی شکایات پرانکوائری جاری ہے۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ لنک ڈاؤن ہونے کے باوجود ویب سائٹ ڈیٹا میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔ 

اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال کاکہناتھا کہ لنک آفس میں تکنیکی خرابی کے باعث ڈاؤن نہیں ہوا بلکہ کینٹ ایریا میں مرمتی کام کے دوران ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوا ہے۔ 

مزید خبریں :