Time 03 جولائی ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی مزید تاخیر کا شکار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی مزید تاخیر کا شکار
فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی بھارت واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کو خصوصی طیارے سے مقامی وقت کے مطابق شام کے اوقات میں روانہ ہونا تھا تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی میں مزید چند گھنٹے تاخیر ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کو بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی پہنچنا تھا لیکن ٹیم اب جمعرات کی صبح 4 سے 5 بجے پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہو گیا، ٹیم کی بھارت واپسی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے خصوصی طیارے کا بندوبست کیا تھا۔

بھارتی بورڈ نے 20 سے زائد صحافیوں کو بھی چارٹرڈ فلائٹ سے وطن روانگی کی پیشکش کی تھی۔

مزید خبریں :