Time 03 جولائی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا
گزشتہ روز بھی کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79552 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج بدھ کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  80 ہزار 94 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران اب تک 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 80 ہزار 103 پر جا پہنچا ہے۔

واضح رہےکہ نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا۔ 

مزید خبریں :