03 جولائی ، 2024
کراچی میں 1988 میں میٹرک میں فیل امیدوار کو 2024 میں پاس کردیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق طالب علم میٹرک بورڈ کے ریکارڈ میں فیل ہے مگر ڈگری میں پاس ہے۔
فیل طالب علم کو سیکرٹری میٹرک بورڈ نوید گجر کے دستخط سے ڈگری جاری کی گئی۔
اس حوالے سے سیکرٹری میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ امیدوار کو میٹرک پاس کا جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔