Time 03 جولائی ، 2024
پاکستان

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس میں کے نتیجے میں ان کی گاڑی تباہ ہوگئی اورسابق سینیٹر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ ہداہت اللہ پی کے 22 میں اپنے بھتیجے کی انتخابی مہم میں ڈمہ ڈولہ گئےتھے اور انتخابی مہم کے بعد خار واپسی پر ہدایت اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہدایت اللہ سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کےبیٹے اور سابق گورنرشوکت اللہ کے بھائی تھے، وہ  2012 سے 2018 اور 2018 سے 2024 تک آزاد حیثیت سے سینیٹر رہ چکے ہیں۔

ہدایت اللہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوا بازی کے چیئرمین، نیکٹا کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :