Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
گندم کے اضافی اسٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہوئی: صوبائی وزیر خوراک/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے تک کمی کا اعلان کردیا گیا۔ 

صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کے بعد فلور ملز نمائندگان نے آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی جس کے بعد فلور ملز نمائندگان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا۔

بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، گندم کے اضافی اسٹاک کے  باوجود  آٹے کی قیمتوں میں اضافے  پر تشویش ہوئی۔

یاد رہے کہ پنجاب میں گندم کی نئی فصل آنے پر آٹےکی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد  ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔ 

مزید خبریں :