04 جولائی ، 2024
راجن پور: پولیس نے کچے میں آپریشن کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق کچہ سبزانی سے ڈاکو ایک مغوی کو اغوا کرکے اپنے ٹھکانے پر جارہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی کی بازیاب کروالیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ڈاکو فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بازیاب کیے جانے والے مغوی کو رحیم یار خان کے علاقہ رکن پور سے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔