Time 04 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

نعمان اعجاز سے نفرت ہے: خلیل الرحمان قمر

نعمان اعجاز سے نفرت ہے: خلیل الرحمان قمر
مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے، میں بلاوجہ کسی سے نفرت نہیں کرتا کیوں کہ میں نفرت کرنے والا انسان نہیں ہوں: ہدایتکار/ فائل فوٹو 

ہدایتکار  خلیل الرحمان قمر نے پاکستان کے مقبول اداکار نعمان اعجاز سے نفرت کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں خلیل الرحمان نے  اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے، میں بلاوجہ کسی سے نفرت نہیں کرتا کیوں کہ میں نفرت کرنے والا انسان نہیں ہوں لیکن میں اعتراف کرتا ہوں کہ مجھےنفرت ایک ہی شخص سے ہے جو نعمان اعجاز ہے۔

اداکار نعمان اعجاز کو اپنے ڈرامےمیں منفی کردار دینے کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ وہ کردار ایک گھٹیا آدمی کا کردار تھا جس میں نیچرل پرفارمنس چاہیے تھی جس کی وجہ سے وہ کردار نعمان اعجاز کو دیا۔

یاد رہے  کہ چند سال قبل نعمان اعجاز نے بھی ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر کیلئے ذہنی بیمار کا لفظ استعمال کیا تھا ، نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ خلیل الرحمان کے بہت سارے کمپلیکسز ہیں۔

دوسری جانب ایک انٹرویو کے دوران صبا قمر   کیلئے تنقید و تعریف   دونوں کرتے ہوئے   خلیل الرحما ن کا کہنا تھا کہ صبا قمر شاندار کام کرتی ہیں، انہوں نے میرے ایک سیریل میں بہترین کام کیا لیکن میں صبا قمر کو اب کبھی کاسٹ نہیں کروں  گا کیوں کہ وہ جس طرح کے بیہودہ کپڑے پہنتی ہے یہ میری روایات اور کلچر نہیں ہیں۔

مزید خبریں :