04 جولائی ، 2024
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے طلبہ کوپاکستان میں میڈیکل اورڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق غزہ کے طلبہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی طبی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔
پی ایم ڈی سی نے بتایاکہ غزہ کے طلبہ کو پاکستان میں ہرممکن معاونت فراہم کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق مجموعی طورپرغزہ کے 100 طلبہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں گے، غزہ کے طلبہ کی معاونت پاکستان کی انسانی ہمدردی اور معاونت کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بھی شدت آگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رہائشی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔
9 ماہ سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 38 ہزار سے زائد ہوگئی۔