Time 05 جولائی ، 2024
کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔—فوٹو: اسکرین گریب

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔

 پاکستان چیمپئنز کی جانب سے شعیب ملک 54 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ شرجیل خان 35، عامر یامین 29 اور شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے۔

195 رنزکے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 9 وکٹ پر 165 رنز بناسکی۔ ڈوائن اسمتھ 65 اور جوناتھن کارٹر 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہد آفریدی 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔

مزید خبریں :