Time 05 جولائی ، 2024
دنیا

حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 200 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے

حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 200 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے
اسرائیل نے حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے حملے کیے گئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا/ فوٹو رائٹرز

حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 200 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون فائر کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر محمد ناصر شہید ہوئے تھے جس کا جواب دینے کیلئے  لبنانی تنظیم حزب اللہ نے جمعرات کو  اسرائیل پر بڑے راکٹ اور ڈرون داغ دیے۔

اس حوالے سے حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے 10 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 200 راکٹ اور ڈرون حملے کیے۔

اسرائیل نے حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے حملے کیے گئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملوں کے بعد اسرائیل میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث شمالی اسرائیل میں ریڈ الرٹ  جاری کردیا۔

مزید خبریں :