Time 01 جولائی ، 2024
دنیا

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر ڈرون حملہ 18 اہلکار زخمی

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر ڈرون حملہ  18 اہلکار زخمی
لبنان کی سرحد پر جاری جھڑپوں میں اب تک حزب اللہ کے 349 جنگجوؤں سمیت 435 لبنانی مارے گئے/ فائل فوٹو

غزہ: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی سرحد پر  اسرائیلی فوج  اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

اتوار کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق لبنان کی سرحد پر جاری جھڑپوں میں اب تک حزب اللہ کے 349 جنگجوؤں سمیت 435 لبنانی  مارے گئے ہیں جب کہ جھڑپوں میں 15 اسرائیلی فوجیوں سمیت 25 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ 

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر حملے جاری ہیں اور رات گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,877 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں :