Time 05 جولائی ، 2024
پاکستان

محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا: عظمیٰ بخاری

محرم میں موبائل اور  انٹرنیٹ سروس کی بندش کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا: عظمیٰ بخاری
محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے اطراف موبائل فون سروس بندکی جاسکتی ہے: صوبائی وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمحرم کے دوران موبائل اور  انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم میں موبائل و انٹرنیٹ فون سروس کی بندش سےمتعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے اطراف موبائل فون سروس بندکی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف علمائےکرام اور معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرناہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پرکسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین پر مقدمات سے متعلق پنجاب پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ میں ایک سیل بنایا جارہا ہے، بچوں اور خواتین پر درج مقدمات میں ریاست مدعی بنے گی۔

مزید خبریں :