Time 05 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

نانا پاٹیکر عادتاً جھوٹے اور خوفزدہ ہیں: تنوشری دتہ

نانا پاٹیکر عادتاً جھوٹے اور خوفزدہ ہیں: تنوشری دتہ
ماضی میں تنوشری دتہ نانا پاٹیکر پر 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرچکی ہیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کو خوفزدہ اور عادتاً جھوٹا قرار دیدیا۔

ماضی میں  تنوشری دتہ نانا پاٹیکر پر 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام  عائد کرچکی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  ’میں نام لے کر بتانا چاہتی ہوں کہ نانا پاٹیکر فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی دن میرے ساتھ غلط طرح سے پیش آئے تھے، یہاں تک کہ میرے سولو گانے کی شوٹنگ کے وقت بھی انہوں نے ساتھ ڈانس کرنے کی شرط رکھی،  نانا پاٹیکر نے زور زبردستی کرکے ڈانس کیا جس کی شکایت میں نے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے بھی کی لیکن دونوں نے کان نہیں دھرے‘۔

اداکارہ نے کہاکہ’ نانا پاٹیکر دیگر اداکاراؤں کو بھی ہراساں کر چکے ہیں اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی طریقے سے بھی پیش آچکے ہیں‘۔

تاہم نانا پاٹیکر نے تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام کو مستردکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں نانا پاٹیکر نے ان الزامات کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا تھا ’ مجھے پتا تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے، اس لیے میں ناراض نہیں ہوا، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیوں ہوا، اگر کچھ ہوتا تو میں بتاتا، اچانک کوئی کہے  کہ تم نے یہ کیا، میں پھر کیا کہوں‘۔

 نانا پاٹیکر کے بیان پر تنوشری دتہ  نے کہا  کہ ناناپاٹیکر اب خوفزدہ ہورہے ہیں کیونکہ بالی وڈ میں ان کے حامیوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو ان کے ساتھ کھڑے تھے انہیں دور کر چکے ہیں، لوگ اب ان کی چالوں کوسمجھ سکتے  ہیں، نانا پاٹیکر ایک  عادی جھوٹے ہیں۔

مزید خبریں :