Time 06 جولائی ، 2024
جرائم

نوشہرہ: پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل، لاشیں کرنل شیر خان انٹرچینج سے برآمد

نوشہرہ: پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل، لاشیں کرنل شیر خان انٹرچینج سے برآمد
مقتولین مردان کے ہی رہائشی تھے جن کی شناخت ارشد، لقمان اور مرسلین کے نام سے ہوئی: پولیس/ فائل فوٹو

نوشہرہ میں 3 افراد کو دشمنی پر قتل کردیا گیا جن کی لاشیں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سے ملیں۔

ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان نے پرانی دشمنی پر تین افراد کو قتل کیا، مقتولین مردان کے ہی رہائشی تھے جن کی شناخت ارشد، لقمان اور مرسلین کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور ملزمان ان کی لاشیں نوشہرہ کے حدود میرہ مغل کئی جنگل میں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس نے تینوں لاشیں حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں جب کہ ملزمان کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں :