Time 07 جولائی ، 2024
دنیا

11 ویں جماعت کے طالب علم نے ڈانٹنے پر استاد کو چاقو مار کر قتل کردیا

11 ویں جماعت کے طالب علم نے ڈانٹنے پر استاد کو چاقو مار کر قتل کردیا
یہ واقعہ ریاست اسام میں پیش آیا جہاں پڑھائی میں خراب کاکردگی پر کیمسٹری استاد راجیش نے طالب علم کو کلاس روم میں ڈانٹا فائل فوٹو

11 ویں جماعت کے طالب علم نے ڈانٹنے پر کیمسٹری کے استاد کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آسام میں پیش آیا جہاں پڑھائی میں خراب کارکردگی پر کیمسٹری استاد راجیش نے طالب علم کو ڈانٹا تھا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق استاد نے کلاس روم میں سب کے سامنے طالب علم کو ڈانٹا اور والدین کو اسکول لانے کا کہا۔

دوپہر میں طالب علم گھر کے کپڑوں میں استاد کے پاس کلاس میں آیا جس پر استاد نے اسے جانے کا کہا، اسی دوران طاب علم استاد پر حملہ آور ہوگیا اور چاقو سے وار کیے۔

اسکول میں موجود دیگر طالب علموں نے اسکول انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کیا اور کیمسٹری استاد کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے طالب علم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :