Time 07 جولائی ، 2024
کھیل

روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کا اعلان، جے شاہ نے اگلا ہدف بھی بتا دیا

روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کا اعلان، جے شاہ نے اگلا ہدف بھی بتا دیا
مجھے بھروسہ ہے روہت شرما کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا: سیکرٹری بی سی سی آئی. فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آگلا ہدف چیمئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے۔

جے شاہ نے مزید کہا کہ مجھے بھروسہ ہے روہت شرما کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں تین بڑے فائنل کھیلے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، ویرات کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ ٹورنامنٹ بطور کوچ بھارتی ٹیم راہول ڈریوڈ کا آخری ایونٹ تھا جبکہ فائنل میچ کے بعد ویرات کوہلی، روہت شرما اور رویندرا جڈیجا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

مزید خبریں :