07 جولائی ، 2024
بھارت کے معروف رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے او ٹی ٹی سیزن 3 میں شریک ارمان ملک نے دوسری بیوی سے متعلق تبصرے پر ساتھی امیدوار کو تھپڑ رسید کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کے میزبان بالی وڈ اداکار انیل کپور ہیں اور اس شو میں کئی لوگ شریک ہیں۔
رواں سیزن میں معروف یوٹیوبر ارمان ملک دونوں بیویوں کے ساتھ شریک ہوئے تاہم پہلی اہلیہ پائل شو سے باہر ہوچکی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویکینڈ کا وار قسط میں پائل ملک نے سرپرائز وزٹ کیا اور شریک امیدوار وشال پانڈے سے کہا کہ شوہر کی دوسری اہلیہ کرتیکا پر تبصرہ کیا جو ناقابل قبول ہے کیونکہ وہ ماں اور بیوی ہے، ان کی عزت کرنا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق اس پر ارمان ملک کو غصہ آگیا اور وشال پانڈے کو تھپڑ جڑ دیا جس کے ساتھ ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وشال پانڈے نے گزشتہ قسط میں کہا تھاکہ ’کرتیکا بھابھی مجھے بہت اچھی لگتی ہیں، میں ان کیلئے گلٹ محسوس کرتا ہوں‘۔