07 جولائی ، 2024
گوجرانوالہ میں کالج طالبات کی ویڈيو بناکر انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں کالج بس ڈرائيور کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہباز تھانہ واہنڈو کے علاقہ بھوپر کا رہائشی ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج واہنڈو کی بس کا ڈرائیور ہے۔
پولیس نے بتایاکہ ملزم شہباز نے دوستی کی آڑ میں طالبات کی ویڈیوز بنائیں، ملزم پہلے طالبات کو بلیک میل کرتا رہا اور پھر ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔
ویڈیوز سامنے آنے پر سی پی او گوجرانوالہ نے از خود معاملے کو نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈرائیو کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبات کی فیملیز میں سے تاحال کسی نے بھی پولیس سے رابطہ نہیں کیا تاہم گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔