Time 08 جولائی ، 2024
کاروبار

سندھ حکومت کا بھی فضائی ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بھی فضائی ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ
اس سے پہلے وفاقی حکومت بھی غیر ملکی روٹس کے ٹکٹس 5 ہزار سے ساڑھے 12ہزار روپے ٹیکس عائد کر چکی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے بھی وفاق کی تقلید کرتے ہوئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے پر ائیر لائنز سخت پریشانی کا شکار ہیں، سندھ حکومت نے پاکستان کی تمام 6  مقامی ائیر لائنز اور 4 غیر ملکی ائیر لائنز کو خطوط تحریر کیے ہیں کہ جولائی سے تمام ڈومیسٹک ٹکٹس پر 50 روپے اور انٹرنیشنل ٹکٹس پر 400 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 

اس سے پہلے وفاقی حکومت بھی غیر ملکی روٹس کے ٹکٹس 5 ہزار سے ساڑھے 12ہزار روپے ٹیکس عائد کر چکی ہے۔ اب ائیر لائنز کو پریشانی یہ ہے کیونکہ زیادہ تر ٹکٹس ویب کے ذریعے بک کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ غیر ممالک سے بھی کنیکٹنگ فلائٹس لی جاتی ہیں تو سندھ حکومت کا عائد کردہ ٹیکس سسٹم میں کیسے ڈالا جائے، وصول کس طرح کیا جائے اور سندھ حکومت کو کس طرح اور کتنے عرصے کے اندر حوالے کیا جائے۔ 

اس سلسلے میں ایئر لائنز کے نمائندوں اور سندھ حکومت کے درمیان جلد میٹنگ متوقع ہے۔

مزید خبریں :