08 جولائی ، 2024
کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعینات ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے کی ذمہ داری الفجر نامی تنظیم نے قبول کرلی۔
الفجر نامی دہشتگرد تنظیم نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔
اس تنظیم نے اس سے قبل سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکار کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کریم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ڈی ایس پی علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کا محافظ شدید زخمی ہو گئے تھے، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔