08 جولائی ، 2024
مائیکرو سافٹ نے 4 دہائیوں بعد نوٹ پیڈ ایپ میں ان فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے جن کا انتظار صارفین کو عرصے سے تھا۔
جی ہاں مائیکرو سافٹ نے نوٹ پیڈ ایپ میں اسپیل چیک اور آٹو کریکٹ جیسے فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے اور ایسا 40 سال بعد ممکن ہوا۔
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مائیکرو سافٹ نوٹ پیڈ میں ان فیچرز کو متعارف کرایا گیا۔
ان فیچرز کی آزمائش مارچ 2024 سے کی جا رہی تھی اور 4 ماہ بعد انہیں خاموشی سے ونڈوز 11 کے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا۔
یہ فیچرز بائی ڈیفالٹ ان ایبل رکھے گئے ہیں۔
اب نوٹ پیڈ میں غلط لکھے گئے الفاظ کو ہائی لائٹ کیا جائے گا اور انہیں درست کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
آٹو کریکٹ فیچر سے غلط لکھے گئے گئے الفاظ خودکار طور پر درست ہو جائیں گے۔
صارفین ان فیچرز کو نوٹ پیڈ کی سیٹنگز میں جا کر ڈس ایبل کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے نوٹ پیڈ کو 1983 میں متعارف کرایا تھا اور جب سے اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
مگر حالیہ عرصے میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس میں کافی کارآمد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔
ان اپ ڈیٹس میں کریکٹر کاؤنٹ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو پائلٹ کی وضاحتیں قابل ذکر ہیں۔