Time 08 جولائی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کا اضافہ
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور  100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے سے 80566 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو ایکسچینج کے بروکرز دفاتر والی بلڈنگ کی چوتھی منزل پر واقع دفتر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا۔

اس دوران مختلف بروکریج ہاؤس کے عملے کو ایکسچینج کی مرکزی بلڈنگ سے باہر رکھا گیا جب کہ فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

اس دوران متعدد بروکرز اپنے سسٹم پر لاگ ان نہ ہوسکے۔ اسٹاک انتظامیہ نے دس فیصد سے زائد بروکرز کے لاگ ان نہ ہونے پر کاروبار کو صبح دس بج کر پچیس منٹ سے گیارہ بج کر پچیس منٹ تک معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کیا۔

اس دوران آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری رہا۔ جس کی وجہ سے دس فیصد سے زائد بروکرز اپنے سسٹم لاگ ان نہ کرسکے جس کے پیش نظر کاروبار معطلی کا دورانیہ ایک اور گھنٹے کے لیے بڑھایا گیا۔ اس دوران متعدد بروکرز سسٹم لاگ ان نہ کرسکے، ان کا مطالبہ رہا کہ کاروبار کو ایک اور گھنٹے کے لیے معطل کیا جائے۔

بازار کا رجحان آگ لگنے کے واقعے کے باوجود مثبت رہا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 545 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازارمیں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 13 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے اضافے سے 10676 ارب  روپے ہے۔

مزید خبریں :