Time 08 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
جینیفر ونگٹ بھارتی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ ہیں اور ان کے ڈراموں نے بھارت اور پاکستان میں شہرت حاصل کی ہے— فوٹو:فائل

ٹی وی کی مشہور بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ کا شمار ٹی وی کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

جینیفر ونگٹ بھارتی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ ہیں اور ان کے ڈراموں نے بھارت اور پاکستان میں شہرت حاصل کی ہے۔

بھارتی اداکارہ کے کیرئیر کا آغاز 1995 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ‘اکیلے ہم اکلی تم‘ سے بطور چائلڈ اداکارہ ہوا لیکن ان کو شہرت چھوٹی اسکرین پر ملی۔

جینیفر نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جس میں ’شاکا لکا بوم بوم‘، ’کسوٹی زندگی کی‘، ’کیا ہوگا نمو کا‘ اور ’دل مل گئے‘ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھی وہ متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اور ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے مطابق اداکارہ کے اثاثوں کی مالیت 42 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے اور وہ ٹی وی کی ایک قسط کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے لیتی ہیں جو کہ پاکستانی روپوں میں 5 لاکھ سے زائد ہے۔

مزید خبریں :