08 جولائی ، 2024
کراچی میں شارع فیصل پر واقع ایک دفتر میں ملازم نے مالک کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملازم اور مالک کے درمیان تنخواہ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ملازم نے قتل کردیا۔
پولیس نے بتایاکہ ملزم کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا گیااور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔