پاکستان

وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کوکال سُننے اور ریکارڈ کرنے کا اختیار دیدیا

وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کوکال سُننے اور ریکارڈ کرنے کا اختیار دیدیا
وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی: اعلامیہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔

وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے  یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کوکال سُننے اور ریکارڈ کرنے کا اختیار دیدیا
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کا عکس

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ‎ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا۔ 

مزید خبریں :