Time 09 جولائی ، 2024
پاکستان

جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 کیس، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت مسترد کردی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تین روز قبل پی ٹی آئی کے بانی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سرکار نے عمران خان کی جناح ہاؤس اور دیگر دونوں مقدمات میں گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان سے تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری درکار ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے آج محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت خارج کردیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی  سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔

مزید خبریں :