Time 09 جولائی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی ایویلیوایشن سیٹیلائٹ سے زمین کی لی گئی تصاویر جاری

پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی ایویلیوایشن سیٹیلائٹ سے زمین کی لی گئی تصاویر جاری
دبئی، سعودی عرب اور پاکستان کے مختلف مقامات کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کی گئی ہیں— فوٹو: سپارکو

پاکستان کے پہلے ریموٹ سینسنگ سیٹیلائٹ اورٹیکنالوجی ایویلیوایشن سیٹیلائٹ کے مدار میں 6 سال مکمل ہوگئے۔

ٹیکنالوجی ایویلیوایشن سیٹیلائٹ پاک ٹی ای ایس ون سے زمین کی لی گئی تصاویر جاری کردی گئیں۔

پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی ایویلیوایشن سیٹیلائٹ سے زمین کی لی گئی تصاویر جاری
قائد اعظم محمد علی جناح کا مزار کراچی — فوٹو: سپارکو

ترجمان سپارکو نے بتایاکہ دبئی، سعودی عرب اور پاکستان کے مختلف مقامات کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی ایویلیوایشن سیٹیلائٹ سے زمین کی لی گئی تصاویر جاری
خانہ کعبہ کی منظر — فوٹو: سپارکو

ترجمان سپارکو کا کہناتھاکہ سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا قومی ترقی اور سائنسی تحقیقات میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی ایویلیوایشن سیٹیلائٹ سے زمین کی لی گئی تصاویر جاری
— فوٹو: سپارکو

ترجمان نے کہا کہ سپارکو اپنے تمام شراکت داروں، سائنسدانوں اور انجینیئرز کا شکر گزار ہےجنہوں نےاس مشن کوکامیاب بنایا۔

پی آر ایس ایس ون اورپاک ٹی ای ایس ون چین کے جیوکیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 9 جولائی 2018 کو لانچ ہوئے تھے۔

مزید خبریں :