Time 10 جولائی ، 2024
کاروبار

ایک سال میں پاکستان کو سوا 2 ارب ڈالر ریکارڈ رقم جاری کی: عالمی بینک

ایک سال میں پاکستان کو سوا 2 ارب ڈالر ریکارڈ رقم جاری کی: عالمی بینک
عالمی بینک کی جانب سے جاری رقم میں پالیسی لون کے طور پر 350 ملین ڈالر شامل ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی بینک نے مالی سال 2023-24 کے دوران 2.25 بلین ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان کو جاری کی ہے جس میں پالیسی لون کے طور پر 350 ملین ڈالر شامل ہیں۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجی بن حسین نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور دیگر وزارت کے اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے ایک سرکاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ آپ کی ذاتی معاونت اور قیادت کے ساتھ ساتھ وفاقی سیکرٹری کاظم نیاز اور ان کی ٹیم کی قیادت اور کاوشوں کو سراہتے ہیں جس نے مالی سال 24 میں عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کے نفاذ میں نمایاں بہتری اور ریکارڈ رقوم کے اجرا کو یقینی بنایا ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزارتوں اور محکموں، نیز صوبائی حکومتوں کی قیادت کو بھی ان نتائج کے حصول کے لئے ان کے مضبوط تعاون پر برابری کی بنیاد پر سراہا جانا چاہئے۔

بینک نے پاکستان میں غیر معمولی 2.25 بلین ڈالر کی رقم جاری کی ہے جس میں دوسری مستحکم ادارے برائے پائیدار معیشت (RISE-II) ترقیاتی پالیسی فنانسنگ سے 350 ملین ڈالر شامل ہیں، یہ تاریخی طور پر سب سے زیادہ رقم کا اجرا ہے اور یہ زمینی سطح پر اہم اور انتہائی ضروری نتائج کی عکاسی کرتے ہیں۔

RISE-II بجٹ کی معاونت یا 2022 کے سیلاب کے بعد جاری کردہ ہنگامی نقد منتقلی کو شامل نہ کرتے ہوئے، مالی سال 24 میں معیاری IPF اور P4R پورٹ فولیو کا اجرا مالی سال 23 سے بھی زیادہ ہے، جو پہلے ہی ایک ریکارڈ سال تھا۔

مزید خبریں :