10 جولائی ، 2024
پشاور: سینٹر جیل سے ایک دن قبل رہاہونے والی خاتون کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے شاہ قبول میں خاتون داماد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی اور داماد زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی لاش کو تحویل میں لے لیا ہے جس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جب کہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن ظفر احمد خان کے مطابق شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔