Time 10 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب، مشہور شخصیت کے کھانے سے بال نکل آیا

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب، مشہور شخصیت کے کھانے سے بال نکل آیا
سوشل میڈیا پر موجود ان کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان وہاں ایک اسٹال سے کانٹینٹل کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ کروز پارٹی کے کھانے میں سے بال نکل آیا۔

بالی وڈ میں پارٹیز کی جان سمجھے جانے والے سوشل میڈیا اسٹار اوری نے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کی جہاں ان کے کھانے میں بال نکل آیا، اس پارٹی میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اوری اس تقریب میں اپنی دوست تانیہ شروف کے ساتھ شریک ہوئے جہاں وہ اس وقت چونک گئے جب کھانا کھاتے ہوئے ان کے وڑا پاؤ میں سے بال نکل آیا۔

سوشل میڈیا پر موجود ان کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان وہاں ایک اسٹال سے کانٹینٹل کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

جہاں سب کھانے میں مصروف تھے وہیں اوری اور تانیہ وڑا پاؤ اسٹال کی جانب بڑھے جسے کھانے کےلیے تانیہ بھی پرجوش تھیں لیکن پہلا ہی لقمہ لینے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ وڑا پاؤ میں بال بھی موجود ہے، اس کے باوجود بھی اوری نے وڑا پاؤ کو بہترین قرار دیا اور مسلسل کھاتے رہے۔

واضح رہے کہ یہ تقریب پورٹوفینو اٹلی میں جاری ہے جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جب کہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

مزید خبریں :