Time 10 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شویتا تیواری نے معروف بھارتی ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی‘ سے کتنے پیسے کمائے؟

شویتا تیواری نے معروف بھارتی ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی‘ سے کتنے پیسے کمائے؟
شویتا بگ باس 4 کی فاتح ہیں، وہ رئیلیٹی شو نچ بلیے، جھلک دکھلاجا اور خطروں کے کھلاڑی سمیت دیگر پروگراموں کا بھی حصہ رہ چکی ہیں__فوٹو: فائل

2001 میں بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مشہور ڈرامے کسوٹی زندگی سے شہرت پانے والی سدا بہار اداکارہ شویتا تیواری نے اپنے اسی ڈرامے کے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل کسوٹی زندگی کی میں پریرنا شرما کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے آج کل کے ڈراموں کو غیر حقیقی قرار دیا اور ساتھ ہی اس ڈرامے کے لیے ملنے والے معاوضے پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ جب 2001 میں ڈرامہ شروع ہوا اس وقت انہیں ایک دن کے 5 ہزار بھارتی روپے بطور تنخواہ ملا کرتی تھی جب کہ ہر سال انکریمنٹ بھی ملتا تھا، جب انہوں نے شو چھوڑا تب تک ان کی یومیہ تنخواہ 2.25 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ شویتا بگ باس 4 کی فاتح ہیں، وہ رئیلیٹی شو نچ بلیے، جھلک دکھلاجا اور خطروں کے کھلاڑی سمیت دیگر پروگراموں کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ شویتا کی بیٹی پلک تیواری نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیا ہے، انہوں نے 2023 میں ڈیبیو فلم کی، پلک نے سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں معاون کردار نبھایا تھا۔

مزید خبریں :