10 جولائی ، 2024
کراچی: کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سندھ کی طالبات نے سونے اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ملائیشیا میں کھانوں کا عالمی مقابلہ بیٹل آف شیفز 2024 منعقد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے شیفز نے شرکت کی۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کی طالبات نے عالمی مقابلے میں سونے اور کانسی کے تمغے جیتے۔
عائشہ علی اور سحرش ایوب نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ارم شیخ اور فاطمہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔
وزیر سیاحت و ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے کھانوں کے عالمی مقابلے میں کامیاب ہونے والی طالبات سے ملاقات کی اور صوبائی وزیر نے کامیاب طالبات کو 50،50 ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا عالمی مقابلے میں کامیابی پر پوری قوم کو اپنی بیٹیوں پر فخر ہے۔