Time 10 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بگ باس کے سیٹ پر نظر آنے والے سانپ کی حقیقت کیا ہے؟

بھارت کے مقبول ٹی وی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 کے سیٹ پر نظر آنے والے سانپ کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر بگ باس شو میں شامل لو کیش کٹاریا کی ایک کلپ وائرل ہوئی جس میں وہ سزا کے طور پر ہتھکڑیوں سے بندھے ہوئے ہیں، فینز کی جانب سے نوٹ کیا گیا کہ ویڈیو میں لو کیش کٹاریا کے پیچھے ایک سانپ گزر تے ہوئے نظر آرہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ناظرین کی جانب سے شو میں شامل افراد کے تحفظ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شائقین نے شو کے پروڈیوسرز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شو میں شامل افراد کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے اور سیٹ پر کوئی سانپ موجود نہیں تھا۔

مزید خبریں :